بھٹکل:26/مارچ(ایس اؤنیوز)انجمن آرٹس ، سائنس اینڈ کامر س کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے زیر اہتمام 28مارچ بروز منگلصبح11بجے کالج فنکشن ہال میں کالج میں زیر تعلیم تمام طلبا کے والدین ، سرپرست اور ابنائے انجمن (الومنی ) کےساتھ ایک نشست منعقد کی گئی ہے۔ اس بات کی اطلا ع کالج پرنسپال پروفیسر ایم کے شیخ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
پرنسپال نے بتایا کہ متعلقہ میٹنگ تعلیمی سطح پر ضروری ہوتی ہے جہاں والدین، سرپرستوں اور ابنائے انجمن سے منسلک تمام افراد کو تعلیمی صورت حال کو جاننے اور مستقبل کے متعلق اقدامات کرنےمیں آسانی ہوگی۔ میٹنگ میں انجمن انتظامیہ کے عہدیداران ، پرنسپال اور دیگر اساتذ کے ساتھ انجمن میں تعلیمی فروغ ، ترقی اور طلبا کے مستقبل کو لے کر گفتگو ہوگی، جس میں طلبا کی تعلیمی کارکردگی کے متعلق جانکاری دی جائے گی اس موقع پر والدین، سرپرست اور دیگر شرکاء بھی اپنے صلاح و مشوروں سے نوازسکتےہیں۔ کالج پرنسپال پروفیسر ایم کے شیخ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام والدین، سرپرست اور ابنائے انجمن وقت مقررہ پر شریک ہوکر تعلیم اور دیگر ترقیات کے سلسلے میں اپنے قیمتی مشورو ں سے نوازیں۔